عالمی یوگا ڈے پر آیوش منترالیہ کا فرمان جاری ، انوپم کھیر نے اس فیصلے کی حمایت کی، مسلم رہنما نے کہا یہ ہمارے عقیدے کے خلاف ہے
نئی دہلی، ۱۷؍ مئی: (بصیرت نیوز سروس) یوگا دیوس کو لے کرآیوش وزارت کے نئے فرمان سے تنازعہ بڑھ سکتا ہے. وزارت نے حکم دیا ہے کہ 21 جون کو یوگا کے دوران اوم منتر کا جاپ ضروری ہو گا۔ ذرائع کی مانیں تو آیوش وزارت نے اس بابت پوری تیاری کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 جون کو یوگا کے دوران اوم منتر کا جاپ ہر حصہ لینے والے کے لئے لازم ہو گا. معلوم ہو کہ پہلی بار یہ دن 21 جون 2015 کو منایا گیا تھا۔ اس کی شروعات وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
اپنی تقریر سے کی تھی۔ آیوش وزارت کی پریس ریلیز کے مطابق، یوگا دن پر کل 45 منٹ کا پروگرام ہوگا. اس میں 6 منٹ گردن اور کندھے سے منسلک آسن ہوں گے۔ دو منٹ پراتھنا ہوگی اور اس کے بعد 23 یوگا آسن کئے جائیں گے۔ فلم اداکار انوپم کھیر نے حکومت کے اس فیصلے کی کھل کر حمایت کی ہے. انہوں نے کہا، 'جو اوم کا تلفظ نہیں کرنا چاہتے، وہ کچھ اور بول لیں۔ کچھ لوگ ہر چیز میں سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم مذہبی رہنما شفیق قاضی نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے عقیدے کے خلاف ہے ، انہوں نے کہا، یہ اقتدار کا غلط استعمال ہے، جو ہمارے عقیدے کے خلاف ہے۔ اس جاپ سے ملک کے تمام لوگوں کی آستھا ایک چھتری کے نیچے لانے کی پلاننگ ہے۔